انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کااعلان کر دیا گیا جس کی قیادت  کومل خان کریں گی۔

خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے انڈر  19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، 16 ٹیموں پرمشتمل یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک ملائیشیا میں کھیلا جائےگا۔

وکٹ کیپربیٹرکومل خان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ ضوفشاں ایاز نائب کپتان ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی اور پھر 10 جنوری کو دبئی کے راستے کراچی سے ملائیشیا کیلئےروانہ ہوگی۔

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئےپاکستانی اسکواڈ کا اعلان، کپتان کون ہوگا؟

ٹورنامنٹ کےفارمیٹ کے مطابق 4 گروپس ہیں، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکا کےساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکا کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد 20 جنوری کو گرین شرٹس کا مقابلہ انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کوآئرلینڈ کےخلاف ہوگا۔

سینچورین ٹیسٹ؛ پاکستان کے دوسری اننگ میں 3 وکٹوں پر 88 رنز، خراب روشنی کے باعث دوسرے دن کا کھیل ختم

 

سپر6 مرحلے کے دو گروپوں میں سے ٹاپ2 ٹیمیں سیمی فائنل کےلیےکوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 31 جنوری کو ہوں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 فروری کو کوالالمپور میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان اسکواڈ :

کومل خان (کپتان) ( لاہور) ضوفشاں ایاز (نائب کپتان) (واہ کینٹ)، علیسہ مختیار (مظفر گڑھ) اریشہ انصاری (قصور) فاطمہ خان (لاہور) ہانیہ احمر (کراچی) ماہم انیس (اسلام آباد) ماہ نور زیب (مردان) میمونہ خالد (لاہور) مناہل (فیصل آباد) قرۃ العین (سیالکوٹ) راویل فرحان (لاہور) شہر بانو (لودھراں) طیبہ امداد (ایبٹ آباد) اور واصفہ حسین (کراچی)

نان ٹریولنگ ریزرو

فضا فیاض، لائبہ ناصر، مناہل جاوید، روزینہ اکرم اور ثانیہ رشید کو ٹریول ریزرو میں رکھا گیا ہے۔

 

Back to top button