پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخی بلندی ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار تک پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور 100 انڈیکس نے آج بھی نئی بلندیوں کو چھوا۔
کاروباری ہفتے کے وسط میں آج بھی سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، اور 100 انڈیکس میں 1185 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 144,222 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ مسلسل دوسرا روز ہے جب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز بھی انڈیکس نے 143,000 پوائنٹس کی حد عبور کی تھی، جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ کے استحکام کی علامت ہے۔
پاکستان کا امریکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 14.44 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
تجزیہ کاروں کے مطابق، حالیہ معاشی اور مالیاتی اشاریے، ممکنہ غیر ملکی سرمایہ کاری، اور حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد مارکیٹ کی تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔
