سٹاک ایکسچینج 76 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کےآخری روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج 5 سو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 75 ہزار 6 سو پوائنٹس کی تاریخی سطح پرٹریڈ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ 15 مئی کو انڈیکس 565 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 96 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
ملازمین کے کرکٹ کھیلنے کا خرچہ گیس صارفین سے وصول کرنیکا فیصلہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں تیزی آ رہی ہے کیوں کہ مئی میں مہنگائی کی شرح میں 13 فیصد تک کی نمایاں کمی ہونے کی توقع ہے، جب کہ جون میں زری پالیسی میں نرمی کی توقعات بھی ہیں۔
