پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے اور 100 انڈیکس نے ایک نئی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت کاروبار دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار کی حد سے تجاوز کر گیا۔

کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 135 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جب 100 انڈیکس میں 2600 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Back to top button