پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزارپر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی شاندار تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
گزشتہ روز کی طرح آج بھی کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک مرحلے پر پی ایس ایکس 100 انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار کی نئی تاریخی سطح کو چھو گیا۔
کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 ہزار 615 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 185,023 پر ٹریڈ کرتا رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 3 ہزار 373 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار 408 پر بند ہوا تھا، جبکہ نئے سال کے پہلے چار کاروباری دنوں میں 100 انڈیکس مجموعی طور پر 11 ہزار 151 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
