پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو ٹریڈنگ کے دوران بڑھ کر 1800 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 600 کی سطح عبور کر گیا۔
