پاکستان سٹاک مارکیٹ : ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 کی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا، جب مارکیٹ 348 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کھلی اور ہنڈرڈ انڈیکس 134,000 پوائنٹس کی سطح سے بھی اوپر چلا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ مارکیٹ میں یہ تیزی ’رزلٹ سیزن ریلی‘ کا نتیجہ ہے، کیوں کہ سرمایہ کار بڑی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے منتظر ہیں،جس سے خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلندترین سطح20ارب ڈالرسےتجاوزکرگئے

سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت معاشی توقعات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کا رجحان ہے،جو ملکی معیشت میں بہتری کی نوید دے رہا ہے۔

Back to top button