پاکستان کی سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

دفتر خارجہ نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی تنصیبات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو انتہائی سنگین سمجھتا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ان حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہےاور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو انتہائی سنگین سمجھتا ہےاور اسے خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرناک پیشرفت قرار دیتاہے۔
پاکستان نے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی سلامتی کےلیے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
