پاکستان ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے : اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے شہر استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں خطاب کیا۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے او آئی سی سے امید ظاہر کی کہ وہ خطے کے امن کےلیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے،ان چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا امید ہے او آئی سی ان سے نمٹنے کےلیے فعال کردار ادا کرےگی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی لاکھوں افراد کو مقبوضہ فلسطین میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے، اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے غزہ میں فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔
وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے ملاقات، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام کےلیے تمام اقدامات کررہا ہے۔
