پاکستان کی لبنان پراسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

پاکستان نےلبنان پراسرائیلی کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سےاپیل کی ہےکہ وہ اسرائیل کوفوری طورپرجواب دہ ٹھہرائے، جہاں تازہ حملوں اب تک سیکڑوں افراد شہیدہوچکے ہیں۔

ترجمان دفتر ممتاززہرہ بلوچ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نےاسرائیل کی لبنان پر تازہ ترین جارحیت، جس میں سیکڑوں بےگناہ شہریوں کاقتل عام کیا گیا،کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نےکہا کہ لبنان پر یہ جارحیت اقوام متحدہ کےچارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، یہ ایک خطرناک  فعل ہےجوپہلےسےہی غیر مستحکم خطےمیں امن و سلامتی کو مزید خطرےمیں ڈال رہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کااعادہ کرتا ہےاورلبنان کےعوام کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتا ہے۔

ترجمان نےکہا کہ ہم لبنان کےحقِ امن و سلامتی کے لیےمضبوطی سےکھڑے ہیں۔

ادارےصرف گفت و شنید کےذریعے ترقی کرسکتے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سےاپیل کرتےہیں کہ وہ خطےمیں اسرائیل کی خطرناک مہم جوئی اور اس کی جارحیت اورنسل کشی کےاقدامات پر اسےفوری طورپرجواب دہ ٹھہرائے۔

Back to top button