پاکستان کا حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال پر شدید احتجاج

دفتر خارجہ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا، جس میں باجوڑ میں ہونے والے حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
کراچی میں فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
واضح رہے کہ 16 فروری کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سرحد پار سے داخل ہو کر ملوث تھے۔ اس حملے میں 11 بہادر پاکستانی جوان شہید ہوئے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر تشویش ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، اور ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود رہ کر کھلے عام سرگرم ہے۔
کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
افغان سفارت کار کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے واقعات دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں، اور طالبان کی یقین دہانیوں کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔
پاکستان نے دوبارہ مطالبہ کیا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور موثر کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔
