پاکستان نے افغانستان کی بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم فوجی مرکز بگرام ائیربیس پر کامیاب فضائی کارروائی کی۔
رپورٹ کے مطابق اس حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہو گئے، جبکہ کارروائی کی تصدیق سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے بھی کی گئی ہے۔
نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں 50 سے زائد فوجی اہداف پر فضائی حملے کیے، جس سے علاقے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے بعد حالات مزید نازک ہو گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کی مزید تفصیلات جاری کردیں
اخبار نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار سامنے آ چکے ہیں، جس کی بنیاد پر پاکستانی افواج نے یہ کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا مقصد نہ صرف اہم فوجی اور اسٹریٹیجک مراکز کو نقصان پہنچانا تھا بلکہ فتنہ الخوارج کی عسکری موجودگی کو بھی محدود کرنا تھا۔
یہ کارروائی اس خطے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان کی فضائی کارروائیوں نے افغانستان کے متعدد حساس مقامات کو ہدف بنایا اور خطے کی مجموعی فوجی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
