دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ٹی 20سکواڈ کا اعلان جلد متوقع

آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ سے قبل دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سلیکٹرز کا مشاورتی عمل جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔

حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف اور ٹرائی سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کرکٹر معاذ صداقت اور فاسٹ بولر احمد دانیال کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 7 جنوری ہے ۔یہ ایونٹ7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

 

Back to top button