ورلڈ ٹیبل ٹینس، سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر کے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑی حور فواد بھارتی کھلاڑی سے ہار گئیں۔

دوحا میں جاری ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ کنٹینڈر میں پاکستانی کھلاڑی حور فواد نے  سنگلز ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے بعد حور فواد اس عالمی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والی ملکی تاریخ کی پہلی خاتون بن گئیں ہیں۔

اس سے قبل حور فواد نے کوارٹر فائنل میں جرمنی کی پلیئر کو شکست دی تھی۔

Back to top button