پاکستان تحریک انصاف کی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست

پاکستان تحریک انصاف نےاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کومذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانےکی درخواست کر دی۔
ذرائع اسپیکرآفس کےمطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق سےمذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانےکی درخواست کی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کی درخواست پرسردارایاز صادق نےجلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانےکی یقین دہانی کروا دی ہے۔
پی ٹی آئی کا اپنے تین رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسپیکر ایازصادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سےمشاورت بھی کریں گے۔
واضح رہےکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روزمیں متوقع ہےجس میں پی ٹی آئی کی جانب سےحکومت کو تحریری طور پرمطالبات دینے کے امکانات ہیں۔