پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20 سیریز،ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور آسٹریلیا کے کپتان میچل مارش نے کردی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے براڈکاسٹ اور کمنٹری پینل کی تفصیلات کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر سائمن کیٹچ اس سیریز میں کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ ان کے ساتھ قومی کرکٹ کے معروف کھلاڑی عامر سہیل، رمیز راجا، بازید خان اور عروج ممتاز بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔

سیریز کے دوران پچ سائیڈ اسٹوڈیو کی میزبانی زینب عباس کریں گی جبکہ پری اور پوسٹ میچ شوز میں کرکٹ ماہرین اپنی رائے اور تجزیے پیش کریں گے۔

Back to top button