ملتان ٹیسٹ : پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 137 رنز پر آل آؤٹ
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کےخلاف پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کےبعد نعمان علی اور ساجد خان نے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا اور 137 پر ہی پوری ٹیم کو ڈھیر کردیا۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔
ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔
ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفرکریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔
ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلن بھیجا۔
نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے پانچویں وکٹ لی۔
137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی
قبل ازیں ملتان میں کھیلے جانےوالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم سعود شکیل زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہرسکے اور 84 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جب کہ محمد رضوان 71 ، سلمان آغا 2 ، نعمان علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ ساجد خان 18 ، خرم شہزاد 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پہلا دن
ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم میچ کا شاندار آغاز نہ کرسکی اور ابتداء ہی میں قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی پویلین چلتےبنے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری،ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنےوالے اوپنر محمد حریرہ 11 گیندوں کے عوض 6 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہو گئے، کپتان شان مسعود بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 11 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ دےبیٹھے۔
نئے آنے والے بلے کامران غلام بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور محض 5 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے جب کہ تجربہ کار بیٹر بابر اعظم تاحال اپنی خراب فارم سے چھٹکارہ نہ پاسکے اور 20 گیندوں پر صرف 8 رنز بناکر چلتے بنے۔
ملتان میں کھیلے جانےوالے پہلے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6،کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جب کہ گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھاکہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کرکے آخری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر دباؤ ڈالیں گے۔
واضح رہےکہ ٹاس صبح 9 بجے جب کہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہوناتھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکار ہوا۔
جسپریت بمراہ نےچیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کی تردید کردی
پلیئنگ الیون پاکستان
شان مسعود(کپتان)،محمد رضوان، بابر اعظم،محمد ہریرہ،کامران غلام، سعود شکیل، سلمان علی آغا،ساجد خان،نعمان علی، خرم شہزاد،ابرار احمد
پلیئنگ الیون ویسٹ انڈیز
کریگ براتھ ویٹ (کپتان)،میکوئل لوئس،کیچ کارٹی، کیووم ہوج،ایلک اتھناز، جسٹن گریوز،تیون املاک، گوکادیش موتی،کیوین سنکلیئر،جومیل واریکن،جیڈن سیلز