حکومت اور فوج کی شراکت داری سے پاکستان مضبوط ملک بن کر ابھرےگا : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ حکومت اور فوج کی شراکت داری اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرےگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے،دنیا آپ کی بات تسلیم کررہی ہے،سرمایہ کاری کےلیے رابطے کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی4.4 روپےسستی کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدد نہ ہوتی تو کئی مسائل حل نہیں ہوسکتے تھے،حکومت اور فوج کی شراکت داری اسی طرح چلتی رہی تو پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرے گا۔پاکستان ترقی کرےگا تو بھارت کو بھی غشی کے دورے پڑیں گےکہ پاکستان اتنا تگڑا ملک کیسے بن گیا۔
