پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ چاہے عرب ممالک معاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) پر رضامندی ظاہر کریں یا نہ کریں، پاکستان کی پالیسی اس معاملے پر بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف حکومت کا نہیں، پوری قوم کا فیصلہ ہے، اور اس قومی پالیسی سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کبھی بھی ایسا قدم نہیں اٹھا سکتی جو قوم کے جذبات کے خلاف ہو، لہٰذا اسرائیل سے متعلق کسی قسم کی تبدیلی زیرِ غور نہیں۔

مولانا فضل الرحمان بھی مخصوص نشستوں سے دستبرداری کا اخلاقی مظاہرہ کریں: بیرسٹر سیف

 

پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کے عوامی مفاد میں نہیں ہے۔

Back to top button