بنگلا دیشی ٹیم کا مسئلہ حل ناہوا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لےگا

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بنگلادیش کے تحفظات کو دور نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر نظرثانی کر سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بنگلادیشی حکومت نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا ہے، جس میں بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے مؤقف کے پیچھے معقول اور جائز وجوہات ہیں، جن پر عملدرآمد ہونا چاہیے، اور بھارت کو کسی ملک کو دباؤ یا دھمکی دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے اس معاملے پر بنگلادیش کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
