پاکستان آذربائیجان کوجےایف-17طیارےفروخت کریگا،معاہدہ طے

پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان جےایف-17،بلاک تھری لڑاکاطیارےفروخت  کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دوست ممالک کےساتھ دفاعی تعاون کوفروغ دینےکےلیے پاکستان نے آذربائیجان کی فضائی طاقت کوبڑھانے کےلیےجےایف-17،بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاہدے پردستخط کیے۔آذربائیجان کےصدر الہام علیف کو حالیہ دورہ پاکستان کےدوران جے ایف-17،بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی جنگی صلاحیتوں اوردیگر مقاصدکےلیےاس کےاستعمال سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

صدر الہام علیف کےدورے کےبعد حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پی اے ایف کا دستہ باکو میں اےڈی ای ایکس-2024 میں شرکت کےلیے بھیجا جس میں پاک فضائیہ نےصلاحیتوں کامظاہرہ کرنےکےساتھ ساتھ جے ایف-17 تھنڈر بلاک-تھری کی نمائش بھی کی۔

اس دوران جےایف-17نےپی اے ایف ملٹی رول ٹینکرٹرانسپورٹ(ایم آر ٹی ٹی) طیارے سےآذربائیجان کےلیےایئرٹوایئرفیولنگ بھی انجام دےکرطویل فاصلے تک پہنچنے کی صلاحیت کامظاہرہ بھی کیا۔

صدر الہام علیف نےجے ایف-17تھنڈربلاک-تھری کی نمائش کا دورہ کرنےکےبعد جے ایف-17تھنڈر کی جانب سےفضائی مظاہرےکامشاہدہ بھی کیا جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹس نےبہترین پیشہ ورانہ صلاحیتیں دکھاتےہوئےطیارےکی تیزی اور دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت کا شاندارمظاہرہ کیا۔

جے ایف-17 تھنڈربلاک-تھری ایک اےای ایس اےریڈاراورلانگ رینج بی وی آر سے لیس 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہےجوعصری فضائی طاقت فراہم کرتے ہوئےجنگی مشن سرانجام دینےکی صلاحیت رکھتا ہےاورآذربائیجان کےبیڑے میں اس کی شمولیت سےان کی قومی سلامتی کومضبوطی میں مدد ملے ی۔

نوازشریف کی آئندہ ماہ لندن روانگی کا پلان سامنے آگیا

آذربائیجان کےصدرنےکہا کہ پاکستان کی جانب سےفراہم کردہ یہ حمایت دونوں ملکوں کےدرمیان موجودہ عسکری تعاون کومضبوط،دفاعی تعاون کےفروغ اور دونوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات کومضبوطبنانے میں اہم کردارادا کرے گی۔

Back to top button