پاکستانی اداکار نے دوران پرواز خاتون کو پروپوز کرکے منگنی کرلی، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکار عمرعالم نے دوران پروازاپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکےان سے منگنی کرلی۔

رئیلیٹی شو تماشہ کے پہلے سیزن کےفاتح عمر عالم نےپرواز کےدوران ہی اپنی محبوبہ کو پروپوزکیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

اداکار نےخود بھی اپنی زندگی کےخاص ترین لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر عالم نے دوران پرواز بھرےہوئے جہاز میں اپنی محبوبہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے خوبصورت ورومانوی انداز میں انگوٹھی پیش کی اور شادی کے لیےپوچھا۔

راحت فتح علی خان کی ڈھاکہ میں پرفارمنس،مداح جھوم اٹھے

 

جواب میں ان کی دوست نے ہاں کردی اور انگوٹھی بھی پہن لی جب کہ جہازمیں بیٹھے مسافروں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا گیا۔

انسٹا پوسٹ کےکیپشن میں عمر عالم نے لکھا کہ ’اس نے ہاں کہہ دی، اب یہ آفیشل ہوگیا ہے‘۔

اداکارکی جانب سے شیئر ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئےساتھی فنکاروں اور مداحوں نے اس جوڑی کو مبارکبادیں پیش کیں جن میں ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، کنزہ ہاشمی اور ماہم عامروغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہےکہ عمر عالم نے رئیلیٹی شو تماشہ سیزن ون سے شہرت حاصل کی جب کہ ان کےمشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل اور گُروسمیت دیگر شامل ہیں۔

 

Back to top button