پاکستانی اور افغانی شہریوں کا امریکا میں داخلہ بند ہونے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےنئی سفری پابندیوں کےباعث پاکستان اورافغانستان کےباشندوں کا آئندہ ہفتےسے امریکا میں داخلہ بند ہوسکتا ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کےمطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سکیورٹی اورجانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرثانی کے نتیجےمیں مختلف ملکوں سےآنےوالوں کا امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

امریکی صدرکی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کوخطرات کی نشاندہی کےلیےامریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا، ٹرمپ نےکابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اورناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیے۔

پاک امریکا انٹیلیجنس تعاون جاری رہتا ہے : ترجمان دفتر خارجہ

 

خبر ایجنسی نےذرائع کے حوالے سےبتایا کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے، نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکا میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے۔

طالبان کے انتقام کےڈرسےامریکی فوج کےساتھ کام کرنےوالےافغان باشندوں کو پناہ گزین یا خصوصی ویزے پر امریکا میں بسانے کا فیصلہ ہوا تھا اور ان کے پاس امریکی ویزے بھی ہیں۔

Back to top button