پاکستانی شہری نسیم الدین نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

74سالہ پاکستانی شہری نسیم الدین نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

نسیم الدین نے بہت مہارت سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38ماربل ٹائل توڑے جب کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ماربل ٹائل توڑنے کا تھا۔

نسیم الدین کا یہ ریکارڈ گنیز بک کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا ہے۔

Back to top button