پاکستانی وفد کی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے ملاقات، جلد رہائی کا امکان

پاکستان کے ایک وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت جلدان کی رہائی کا فیصلہ کرے گی۔

پاکستانی وفد نےوزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےتقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔

اس کےعلاوہ پاکستانی وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔

پاکستانی وفد میں شامل سینیٹربشریٰ انجم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سےبات چیت مثبت رہی۔

 

جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور کو جوابی خط

 

انہوں نےامید ظاہر کی کہ امریکی حکومت بھی 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا فیصلہ کر لےگی۔

انہوں نےمزید کہا کہ عافیہ صدیقی کامعاملہ انسانی حقوق کا عالمی مسئلہ ہے۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عافیہ نےکہا کہ انہیں اب بھی انصاف ملنےکی امید ہے۔

 

Back to top button