پاکستانی ڈرامہ اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نواز دیا

پاکستانی اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سےایوارڈ سےنوازا گیا۔
فیروز خان کو یہ ایوارڈ بیرونس پاؤلا الدین، ایم پی روپ حق،لارڈ کلدیپ سنگھ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سمیت کاروباری شخصیت منصور شفیق نے پیش کیا۔
اس تقریب میں فیروز اپنی اہلیہ ڈاکٹر زینب کےساتھ شریک ہوئے،یہ ایوارڈ اداکار کو شوبز انڈسٹری میں اپنی خدمات پیش کرنے کیلئےدیا گیا ہے۔
سلمان خان کاسنجے دت کیساتھ فلم کرنے کا اعلان
فیروز نےارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فنون، ثقافت اور تنوع جیسی اہم چیز پر کام کرنے کے لیے پہچانا جانا میرےلیےبہت خاص ہے،یہ اعزاز قابل احترام پارلیمنٹیرینز کی موجودگی میں حاصل کرنا واقعی عاجزی کی بات ہے جو فنون لطیفہ اورثقافت کی بہت اچھی سمجھ رکھتے ہیں۔
اداکار نے اپنےایوارڈ ملنےکی خوشی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پربھی شیئر کیا۔