پاکستانی کوششوں سے 2 ایرانی رہنمائوں کو امریکی ٹارگٹ لسٹ سے نکالا گیا، رائٹرز

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران کے دو اہم عہدیداروں کو  امریکی ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، جسے ممکنہ مذاکرات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں اداے رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو پاکستان کی درخواست پر اس فہرست سے خارج کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واشنگٹن کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اگر یہ شخصیات بھی نشانہ بنیں تو مذاکرات کا راستہ مکمل طور پر بند ہو جائے گا۔

امریکا اور اسرائیل نے 2 ایرانی رہنمائوں کو عارضی طور پر ٹاگٹ لسٹ سے نکال دیا

رائٹرز کے مطابق پاکستان نے امریکا پر زور دیا کہ سفارتی عمل کو جاری رکھنے کے لیے ان افراد کی حفاظت ضروری ہے تاکہ کسی ممکنہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

مزید رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا نے اسرائیل کو بھی پیچھے ہٹنے کی ہدایت دی تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور بات چیت کے امکانات برقرار رہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے، جس کا مقصد جنگ بندی ممکن بنانا اور مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنا ہے۔

Back to top button