ایران: پاکستانی سفارتخانے قریب شدید بمباری،سفیر اور عملہ محفوظ

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستان کے سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔
ایک ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بمباری کا آغاز رات تقریباً 8 بجے ہوا، جس دوران سفارتخانے کے اطراف میں کئی زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
صدر ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں 10 دن کی توسیع کر دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے کے قریب ایرانی فوج کا ایک اہم مرکز "ارتش” واقع ہے، جو ممکنہ طور پر حملے کا اصل ہدف تھا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو تہران میں ایک حساس علاقے میں مقیم ہیں جو پاسداران انقلاب کے زیر انتظام ہے، اور وہاں بھی بمباری کی گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے نہ سفارتخانے کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی سفیر کی رہائشگاہ متاثر ہوئی۔
