پاکستانی مندوب کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سےملاقات کی ہے،جس میں جنوبی ایشیا میں سلامتی کی بدلتی صورت حال اور خطے میں کشیدگی کم کرنےپر گفتگو کی گئی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سےمتعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطےمیں امن اور استحکام کےلیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

دوسری جانب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بجے ہوگی۔

 

علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں :  امریکا

قبل ازیں عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال بریفنگ دیتےہوئے کہا تھاکہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہےجو کہ علاقائی امن اور استحکام کےلیے سنگین خطرہ ہے۔

Back to top button