امریکی انتخابات میں پاکستانی فلم اسٹار ریما نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ ریما نے بھی امریکی انتخابات 2024 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرتےہوئے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

فلم اسٹار ریما نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں ریما کو اپنا ووٹ کاسٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ ریما نےلکھا کہ میں اور طارق صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

اداکارہ ریما کی پوسٹ پر ان کے مداح اور صارفین نے سوالوں کا ڈھیر لگادیا کہ ریما نے امریکی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا ہے یا ڈیموکریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کےحق میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہےتاہم اداکارہ نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

فلم اسٹار ریما کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح سوال کررہے ہیں کہ آخر ریما اور ان کے شوہر کس کو سپورٹ کرتے ہیں جب کہ کئی صارفین نے اندازہ لگایا ہے کہ اداکارہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی ووٹ دیا ہو گا۔

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی مل گئی

واضح رہےکہ ریما پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور شوہر کےہمراہ امریکہ منتقل ہو گئیں تھیں جس کےبعد انہیں امریکہ کی شہریت بھی مل گئی ڈاکٹر طارق سے اداکارہ ریما کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام علی شہاب ہے۔

Back to top button