پاکستانی فلم ‘وکھری’ نے بھارت میں دھوم مچادی

بھارت کے شہر نئی دہلی میں منعقد ہونے والے پانچویں ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ نےدھوم مچا دی۔ فلم نےبہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

فلم کی ہدایتکارہ ارم پروین بلال نےیہ اعزاز حاصل کرنےپرخوشی کااظہار کیا اور انسٹاگرام پرلکھا: "ییلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ججز اورمنتظمین کا شکریہ۔ ‘وکھری’اپنی بہترین چمک ناظرین کےساتھ حاصل کرتی ہے۔میری ٹیم، کاسٹ اورعملےکےتمام افراد کا شکریہ جنہوں نے میرے وژن کو حقیقت میں ڈھالا۔”

فیسٹیول کے بانی اور ڈائریکٹر توشار تیاگی نےبھی فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا: "ہم پاکستانی فلم ‘وکھری’ کی اسکریننگ کےلیےبےحد پرجوش تھے، جو ہمارے فیسٹیول کی اختتامی رات کی خاص پیشکش تھی۔ یہ فلم اس سے پہلے SXSW، کلیولینڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی دکھائی جا چکی ہے۔”

فلم ‘وکھری’ کی کہانی ایک ایسی استاد پرمبنی ہےجوسوشل میڈیا پرانفلوئنسر بننے کے بعد کئی چیلنجز کا سامنا کرتی ہے۔یہ کہانی مرحومہ سوشل میڈیا انفلوئنسر قندیل بلوچ کی زندگی سے متاثر ہو کر تخلیق کی گئی ہے۔

ہدایتکارہ ارم پروین بلال کے مطابق فلم نہ صرف سوشل میڈیا کی حقیقتوں کو نمایاں کرتی ہے بلکہ یہ بھی دکھاتی ہےکہ کس طرح سوشل میڈیا کےبےچہرہ تبصرےاور کلکس اجتماعی غصے کو طاقت بخشتےہیں اورہمدردی کوختم کرتے ہیں۔

ارم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی سینما کی عالمی دلچسپی مقامی کہانیوں کو تقویت دے رہی ہے، جو انڈسٹری کے لیے مثبت اثرات مرتب کر رہی ہے۔

Back to top button