پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈنام کرلیا

ویلکم ٹو دی پنجاب نے باکو فلم فیسٹیول میں بہترین آڈینس ایوارڈ جیت لیا
پاکستان کی فلم انڈسٹری نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے رواں سال اپنی چوتھی بڑی کامیابی اپنے نام کر لی۔
آذربائیجان میں 7 سے 10 دسمبر 2025 تک منعقد ہونے والے باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں پاکستان نے بھرپور شرکت کی/
فیسٹول کے دوران تین پاکستانی فلموں کی خصوصی نمائش کی گئیں،فلم ویلکم ٹو دی پنحاب نے بہترین آڈینس ایوارڈ اپنے نام کیا۔
اس فلم کے پروڈیوسر صفدر ملک جبکہ ہدایت کار شہزاد رفیق ہیں۔
پاکستانی وفد کے مطابق یہ ایوارڈ عالمی سطح پر پاکستانی سینما کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا ثبوت ہے، اس سے قبل بھی پاکستانی فلموں نے 2025 میں متعدد عالمی پلیٹ فارمز پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
اس سے قبل چین میں منعقد ہونے والے ایس سی او فلم فیسٹیول میں فلم نایاب نے بہترین جیوری کرٹک ایوارڈ جبکہ فلم دیمک نے بہترین ایڈیٹنگ ایوارڈ اپنے نام کیے۔
