پاک فوج کے دندان شکن جواب کے بعد افغان طالبان نے چوکیوں پر سفید جھنڈے لہر دیئے

پاک فوج کے دندان شکن جواب کے بعد افغان طالبان نے چوکیوں پر سفید جھنڈے لہر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستانی مسلح افواج نے افغان طالبان کی مبینہ دراندازی کے جواب میں کارروائیاں کی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں میں طالبان کے متعدد اہم چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کیا گیا۔

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی فورسز نےمسلح شخص کو گرفتار کر لیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی افواج نے آرٹلری اور کوادکاپٹرز کے ذریعے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے بعد بعض مقامات پر افغان طالبان نے مبینہ طور پر سفید جھنڈا لہرایا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سرحد پر طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں “آپریشن غضب للحق” شروع کیا ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائیوں میں متعدد طالبان ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوئے جبکہ 130 سے زائد جنگجو ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

باجوڑ میں سرحد پار سے مارٹر گولہ گرنے سے 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

مزید معلومات کے مطابق افغان طالبان نے سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاک فوج نے باجوڑ کے ناوگئی سیکٹر، خیبر کے تیراہ علاقے اور چترال سیکٹر میں کارروائیاں کیں اور مبینہ طور پر ان کے چیک پوسٹس کو تباہ کیا۔

Back to top button