فرانس میں پہلی بار پاکستانی نژاد عمر یعقوب کرائی کے مئیر منتخب

فرانس کے شہر کرائی میں 2026 کے میونسپل انتخابات میں پہلی بار پاکستانی نژاد عمر یعقوب مئیر منتخب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق فرابس کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت کے حمایت یافتہ عمر یعقوب نے انتخابی نتائج کے دوسرے مرحلے میں 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی۔

ان کی مہم سماجی انصاف، عوامی خدمات اور ماحولیاتی تحفظ کے ایجنڈے پر مبنی تھی، اور انہوں نے عوامی جلسوں اور براہِ راست رابطوں کے ذریعے شہریوں کا اعتماد حاصل کیا۔

نومنتخب مئیر عمر یعقوب کا مرکزی فوکس کرائی شہر میں روزگار کے مواقع، بہتر رہائش، تعلیم اور مساوی سماجی خدمات پر ہوگا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایجوکیٹر ہیں اور طویل عرصے سے مقامی کمیونٹی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

عمریعقوب کا آبائی تعلق لاہور سے ہے۔ ان کی والدہ نے پاکستانی کمیونٹی اور مقامی شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "جن لوگوں نے میرے بیٹے کا ساتھ دیا، میں ان سب کی دل سے شکر گزار ہوں۔”

Back to top button