چین سے لانچ ہونے والی پاکستانی سیٹلائٹ مقررہ مدار میں داخل ہوگئی

چین کے تعاون سے لانچ کیا گیا پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ (KZ-1A/PRSC-S1) کامیابی سے خلا کی جانب روانہ کیا تھا، جو اب اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوچکا ہے۔
پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو (SUPARCO) کے ترجمان کے مطابق نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ہے،جو زمین کے مشاہداتی صلاحیتوں میں ملک کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرےگا۔
سپارکو کےمطابق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی،آفات سے نمٹنے،غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرنے کےلیے امیجنگ کی سہولت فراہم کرےگا، یہ موسمیاتی تبدیلی،پانی کے وسائل کے انتظام،زرعی نقشہ سازی اور جنگلات کے کٹاؤ کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرےگا۔
پاکستان نے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کردیا
یہ لانچنگ سپارکو،چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن اور مائیکروسیٹ چین کے باہمی تعاون سے عمل میں آئی ہے۔
