پاکستانی گلوکار کا چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے صاف انکار

معروف گلوکار اور موسیقار علی حیدر نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے کے امکان کو سختی سے مسترد کر دیا، چاہے معاوضے کے طور پر 20 کروڑ روپے ہی کیوں نہ پیش کیے جائیں۔
ایک نجی ٹی وی شو میں گلوکارعلی حیدر سےسوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دیئےجائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر رضامند ہونگے؟ اس پرعلی حیدر نے جواب دیا، "میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔”
انہوں نے مزید کہا، "چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دیں۔یہ ان کا وقت ہےاور آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے ان کی کون سی دعا قبول کی ہے۔”
علی حیدر نے عوام کو نصیحت کی کہ چاہت کو ان کے انداز میں زندگی گزارنے دیں اور ان پر طنز نہ کریں۔
علی حیدر نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کو لوگ مزاحیہ یا تفریحی شخصیت کہہ سکتے ہیں، لیکن ان کی جدوجہد اور کامیابیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے چاہت کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے۔
