دنیا کے معمرترین شخص کا 112سال کی عمر میں انتقال

دنیا کےمعمر ترین شخص کا اعزازحاصل کرنےوالےجان ٹینس ووڈ112 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جان گزشتہ روزانگلینڈ کے اؤتھ پورٹ میں واقع ایک کیئر ہوم میں وفات پا گئے۔

جان کے خاندان نےبھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ ان کے زندگی کے آخری دن خوشگواز انداز میں گزرے۔

گنیزورلڈریکارڈز کےمطابق جان26 اگست1912 کوانگلینڈ کے شہرلیورپول میں پیدا ہوئےاوروہیں پرورش پائی۔ انہوں نے1942 میں شادی کی بعد ازاں ان کی بیوی1986 میں اس دنیا سےرخصت ہوگئیں۔

Back to top button