یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلبا کو ٹرنوپل پہنچنے کی ہدایت

یوکرائن میں قائم پاکستان سفارت خانے نے وہاں پھنسے تمام پاکستانی طلبا کو ملک سے نکلنے کے لیے فوری طور پر ٹرنوپل شہر پہنچنے کی ہدایت کردی۔ یوکرائن میں پاکستانی سفارتخانے نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ 25 فروری 2022ء سے ٹرنوپل میں مکمل طور پر فعال ہے۔

سفارت خانے کا ایک فوکل پرسن بھی دارالحکومت کیف میں پاکستانی طلباء کی سہولت کے لیے دستیاب ہے، جن سے (سیل نمبر + 380681734727 ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سفارت خانے نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن میں موجود تمام پاکستانی طلباء انخلاء کے لیے جلد از جلد ٹرنوپل شہر پہنچ جائیں، اور ٹرنوپل میں فوکل پر سن ڈاکٹر شہزاد نجم سے موبائل نمبر 380979335992 اور+380632288874) پر رابطہ کریں تاکہ انہیں نکالا جاسکے۔

محسن بیگ کی غیر قانونی اسلحہ کیس میں ضمانت منظور

سفارت خانے نے بتایا ہے کہ ٹرینیں کام کر رہی ہیں اور کھارکیو سے لیوو ٹرنوپل تک ٹکٹ دستیاب ہیں، جن شہروں میں جہاں اس وقت پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہے، تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سفارت خانے نے متعلقہ اعزازی تعلیمی مشیر کو نقل و حمل کا انتظام کرنے اور طلباء کو ٹرنوپل لانے کا کام سونپا ہے۔

Back to top button