طالبان خان کی سوچ کا خمیازہ آج پاکستانی بھگت رہے ہیں : عطا تارڑ

 

 

 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ طالبان خان کی سوچ کا خمیازہ آج پاکستانی شہری بھگت رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونےوالے خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوچکی ہے اور ملزمان کو ہرصورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردوں کا وہاں تک تعاقب کیا جائے گا جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ان کا نظریہ صرف دہشت پھیلانا ہے،مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر مراکز کی حفاظت کےلیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ خودکش حملہ آور افغانستان گیا تھا،ہم ہرحال میں دہشت گردوں کا تعاقب کریں گے،دہشت گردوں کےلیے کوئی گنجائش نہیں،ان کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں،جو ہینڈلر اس میں ملوث تھے ان کا تعین کرلیا گیا ہے،انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا،خود کش دہشت گرد کی شناخت ہوچکی،اسی سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ خود کش دھماکے ختم ہوگئے تھے،پھر ایک حکومت آئی، کسی نے کہا تھا یہ پرامن لوگ ہمارے بھائی ہیں،ان سے بات چیت کرنی چاہیے،طالبان خان کی سوچ کا خمیازہ آج پاکستانی شہری بھگت رہے ہیں۔

سپریم کورٹ : توشہ خانہ کیس سے متعلق درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہاکہ ہم نے ان دہشت گردوں کو اس علاقے سے نکال کر دہشت گردی کا خاتمہ کیاتھا،اب یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت نے پیغام امن کمیٹی قائم کی ہےجس میں تمام مذہبی مکتب فکر کے نمائندے شامل ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکیورٹی امور پر بات ہوئی ہے اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائےگا۔

 

Back to top button