پاکستانیوں نے شاندار میزبانی کی ، خودکو شاہ رخ خان سمجھنے لگا تھا ، وکرانت گپتا

بھارت کےناموراسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کا کہنا ہےکہ پاکستان کےحالیہ دورے میں اُن کو شہریوں نے بہت پیار دیا، پاکستانیوں کی میزبانی انتہائی شاندار تھی، وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔
پچھلےدنوں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان آنے والے بھارت کے نامور اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا پاکستا ن میں لوگوں کی میزبانی کےعاشق ہوگئے۔ ُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں اتنا پیار اور توجہ ملی کہ وہ خود کو شاہ رخ خان سمجھنے لگے تھے۔
وکرانت گپتا کاکہنا تھا پاکستان میں 8، 10 ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے۔
چیمپئنز ٹرافی کافائنل، شبمن گل نے کیویزکےدباؤکااعتراف کرلیا
بھارتی صحافی کا کہنا تھا وہ چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں اپنےچینل کے لیے پاکستان میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے گئے تھےمگروہ پاکستان میں ملنے والے لوگوں کے پیار اور مداحوں کے سبب صرف 20 فیصد ہی کام کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے لاکھوں مداح ہیں، خصوصا ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریب بھمرا کےپاکستانی عوام زبردست فین ہیں، ان کھلاڑیوں کے لیے نعرے بھی لگائے گئے۔
