یاسر حسین پاکستانیوں کی آسکر میں عدم شرکت پر شکرگزار کیوں؟

اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شکر ہے کہ چھوٹے چھوٹے مذاق پر ناراض ہونے والے پاکستانی اداکاروں کو آسکر ایوارڈز کی تقریب میں نہیں بلایا جاتا وہاں تو تمام ہی فنکاروں کا بہت مذاق اُڑایا جاتا ہے۔حال ہی میں یاسر حسین نے ’’اے آر وائی‘‘ زندگی کے پروگرام ’’دی نائٹ شو‘‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان میں کامیڈی کے معیار کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، انہوں نے بتایا کہ 2016 میں پہلے ایوارڈ کی میزبانی کی تھی جس کے بعد زیادہ لوگ انہیں کامیڈی کے طور پر پہچانتے ہیں، تھیٹر میں لوگ کامیڈی کر لیتے ہیں، کیونکہ لائیو شو کے دوران اگر کوئی مذاق کرے گا تو آپ فوراً ہنسیں گے، کچھ دیر بعد آپ کو اس مذاق کی نوعیت کا اندازہ ہوگا۔ لائیو شو میں جب تمام لوگ مذاق پر ہنستے ہیں تو کوئی بُرا نہیں مانتا، لیکن ریکارڈنگ میں ایسا نہیں ہوتا، ہمارا پڑوسی ملک بھارت کامیڈی میں بہت آگے بڑھ چکا ہے، کیونکہ وہاں آزادی ہے، وہاں ہر قسم کی بات کی جا سکتی ہے لیکن ہمارے ملک میں نہیں کی جا سکتی۔یاسر حسین نے کہا کہ ہم جو کامیڈی دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اس میں یہی سارے مذاق ہیں، معین اختر اور عمر شریف بھی اسی طرح کی کامیڈی کرتے تھے، وہ لوگ تو بُرا نہیں مناتے، وہ تو انجوائے کر رہے ہیں، میں تو شکر ادا کرتا ہوں کہ ہمارے ملک میں جو اداکار ایسی کامیڈن سن کر ناراض ہوجاتے ہیں، وہ اتنے بڑے سٹارز نہیں بنے کہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب میں جائیں، وہاں تو لوگ ایک دوسرے کا خوب مذاق اڑاتے ہیں۔انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہالی وڈ اداکار وِل سمتھ کو بولا گیا کہ وہ اوور ریٹڈ ہیں، انہوں نے تو ناراضی کا اظہار نہیں کیا، حالانکہ اس کے اگلے سال انہیں جب ایوارڈ ملا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں اوور ریٹڈ ہوں لیکن اس سال نہیں۔پروگرام کے دوران کامیڈین نے بتایا کہ باپ بننے کے بعد وہ زیادہ تر خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، ’لوگ اپنے دل میں اتنا زیادہ کینہ رکھتے ہیں کہ وہ آپ کے بیوی بچوں پر نکالنا شروع کردیں گے، میں نہیں چاہتا ایسا ہو، اس لیے مزاج میں تبدیلی پیدا کی ہے۔شو کے دوران یاسر حسین نے حاضرین کے سامنے بچوں کے جنسی استحصال کے حوالے سے ایک جملہ کسا تھا، جب احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے بننے والے ڈراما سیریل ’’اڈاری‘‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے سٹیج پر آئے تو یاسر حسین نے کہا، اتنا خوبصورت چائلڈ مولسٹر (بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا)، کاش میں بھی بچہ ہوتا، یاسر حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین، جبران ناصر اور دیگر سماجی کارکنان کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد ازاں اداکار نے اپنے بیان پر

مانیکا کے انٹرویو نے عمرانڈوز کی چیخیں نکلوا دیں

معافی مانگ لی تھی۔

Back to top button