یوم الحاقِ پاکستان:مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل خطے کے امن کی ضمانت ہے ، وزیر اعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری پاکستان سے اپنے تاریخی رشتے کی تجدید کر رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی 10 لاکھ نفری بھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو دبا نہیں سکی۔ کشمیریوں کی تیسری نسل آج بھی حقِ خودارادیت کے لیے پُرعزم ہے۔

سینیٹ کے پارٹی امیدواروں کی منظوری عمران خان نے دی ہے : بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں پر محیط جدوجہد، کشمیریوں کی غیر متزلزل حریت پسندی کا ثبوت ہے، اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Back to top button