افواج پاکستان وطن عزیز کے تحفظ کےلیے قربانیاں دے رہی ہیں : وزیراعظم آزاد کشمیر

 

 

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان وطن عزیز کے تحفظ کےلیے قربانیاں دے رہی ہیں۔اللّٰہ کا شکر ہےکہ ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

وادی نیلم ایل او سی چلہانہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کھڑے ہوکر یہ احساس ہوتا ہے کہ آزادی کا مطلب کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کو جدوجہد آزادی کےلیے قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے،بھارت کی 7 لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر میں جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بھارتی فوج کو جارحیت کرنے پر لوہے کے چنے چبوائے۔بھارت کو جارحیت کرنے پر پاک فوج سے ہمیشہ شکست فاش ہوئی۔

 

 

Back to top button