افواج پاکستان نے ہندوستان کوسبق سکھادیا کبھی نہیں بھولے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔

شہبازشریف کا مظفر آباد کی یونیورسٹی آف آزاد کشمیر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  لیپ ٹاپ کوئی مشین نہیں یہ ایک وژن ہے، اگر لیپ ٹاپ دینا رشوت ہوتی تو کیا آج ہمارے نوجوان ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتے تھے؟ آج تک ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پر نہیں دیا۔

وزیراعظم نے کہا آزادکشمیر میں چار دانش سکولوں کی تعمیر کی منظوری دی ہے، جلد یہاں دانش یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا مئی 2025 کی جنگ میں افواج پاکستان نے ہندوستان کو وہ سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا، وہ وقت جلد آجائے گا جب کشمیر بنے گاپاکستان اور مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے کشمیریوں کو اُن کا حق دلوائیں گے۔

 

Back to top button