ورلڈ6ریڈاسنوکر،پاکستان کےاسجد اقبال فائنل میں پہنچ گئے

منگولیا میں جاری ورلڈ6ریڈاسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کےاسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے سیمی فائنل میں بھارت کےملکیت سنگھ کو یکطرفہ مقابلےمیں شکست دےکرفائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا۔

اسجد اقبال نےبھارت کےملکیت سنگھ کو6-0 سےہرایا۔جس میں انہوں نےاپنے حریف کوایک فریم بھی جیتنے کا موقع نہیں دیا۔

مقابلے کاآغازپہلے فریم میں اسجد اقبال کی49-18 کی فتح کےساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نےمسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےدوسرافریم38-34، تیسرا فریم46-13،چوتھا فریم40-31،پانچواں فریم52-13اور چھٹافریم45-0 کے واضح فرق سےجیتا۔

ملکیت سنگھ اپنےحریف کےسامنےبےبس نظر آئےاور وہ ایک بھی بڑابریک بنانے میں ناکام رہے۔اس کےبرعکس،اسجد اقبال نےچھٹے فریم میں40 کا بریک بھی بنایا۔

پینتھرزچیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل پہنچ  گئی

اس سےقبل کوارٹرفائنل میں اسجد اقبال نےقبرص کےمائیکل جارگیوکو5-2 سے شکست دی تھی۔

Back to top button