ٹی20ورلڈکپ،سری لنکاکی ہدف کے تعاقب میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا کی 213رنزکےہدف کے تعاقب میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے،سری لنکا نے2وکٹوں کے نقصان پر33رنزبنالئے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 213 رنز کا ہدف تو دیا ہے لیکن اگر وہ سری لنکا کی ٹیم کو 147 رنز کے اندر آؤٹ نہیں کرتا تو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے گا کیونکہ ایسی صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

Back to top button