پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نہ ہوسکا،خسارے میں کمی

اسٹیٹ بینک سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے کرنٹ اکاؤنٹ کے اعدادوشمار جاری، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس نہ ہوسکا،خسارے میں کمی نہ ہو سکی۔

 سٹیٹ بینک جولائی 2024,ملکی جاری کھاتے کو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔جولائی 2023 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا خسارہ 78 فیصد کم رہا۔جولائی 2023 میں پاکستان کو 74 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہو تھا۔جون 2024 کے مقابلے میں جولائی 2024 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 48 فیصد کم رہا۔جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ جولائی 2024 کا جاری کھاتے کا خسارہ توقع سے زائد ہے۔تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا۔جولائی 2024 میں تجارتی خسارہ  جون 2024 سے 11 فیصد زائد رہا۔

Back to top button