پاکستان کا آذربائیجان سےایل این جی خریدنے کا فیصلہ
پاکستان نے اگلے ماہ آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان قطر سے ایل این جی کی خریداری موخر کرچکا ہے۔
پہلے سے موجود درآمدی گیس کے ذخائر ختم کرنے کیلیے مقامی طور پر گیس کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کو بھی پیداوار میں کمی کرنے کا کہا گیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ملک میں گیس کی طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جبکہ بورڈپیر کو دوبارہ بیٹھے گا،جس میں آزربائیجان کی پیش کش کی منظوری دی جائے گی۔
اقدام نے سرکاری حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ ایک جانب حکومت مقامی پروڈیوسرز سےسپلائی کم کرنے کو کہہ رہی ہے اور سسٹم میں گیس کی بھرمار کی وجہ سے قطر کی طرف سےسستی ایل این جی کی ترسیل کو بھی2026 تک موخرکردیاہے۔