پاکستان کا افغانستان سے متعلق  پالیسی برقرار رکھنے کافیصلہ

پاکستان نے افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھے گا۔افغان طالبان سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی لیکن مطلوبہ یقین دہانیاں نہیں ملیں۔

ترجمان دفتر خارجہ  کا کہنا تھا کہ افغانستان کا دورہ کرنے والا وفد پاکستانی حکومت کی اجازت سے نہیں گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران کے تیل بردار جہازوں سے متعلق معاملات ایران اور متعلقہ حکومتوں کے درمیان ہیں ،پاکستان کا اس پر کوئی مخصوص مؤقف نہیں ،آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ رابطوں کے بارے میں حتمی تصدیق نہیں کرسکتے۔

Back to top button