ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ خوش آئند ہے : شاہد آفریدی

 

 

 

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے سے کرکٹ کی روح برقرار رہی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ساکھ محفوظ ہوئی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے سے نہ صرف ایونٹ کے تقدس کا تحفظ ہوا بلکہ عالمی سطح پر کھیل کے استحکام کو بھی یقینی بنایاگیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ جیت گئی اور یہ کھیل بدستور دنیا میں فاصلے کم کرنے اور اختلافات کے خاتمے میں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

محسن نقوی نے جے شاہ کو کس طرح چاروں شانے چت کیا؟

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے نتائج سے باضابطہ آگاہ کیا۔حکومت پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے پی سی بی کو دی گئی رسمی درخواستوں کا جائزہ لیا،جن کے ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کی جانب سے بھی معاون خطوط موصول ہوئے،جو پاکستان سے اس معاملے کے حل کی توقع رکھتے تھے۔

حکومت نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کو بھی سراہا اور بنگلہ دیش کی جانب سے اظہارتشکر کو خوش آئند قرار دیا۔ اکستان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 

Check Also
Close
Back to top button